یمن سے حملے میں سعودی بارڈر فورس کااعلیٰ افسر اور اہلکار شہید

28  ستمبر‬‮  2015

یمن (آن لائن ) یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب شدید فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اعلیٰ افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی ضلع جازان بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کرنل حسن غشوم عقیل اور ڈپٹی سارجنٹ عبدالرحمان محمد آل حزازی شہید اور چار سرحدی محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصورالترکی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام چھے بجے کے لگ بھگ پیش آیا تھا اور گشت پر مامور سرحدی محافظوں کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی تھی۔اس کے بعد مزید سرحدی محافظ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو یمنی علاقے سے ان پر مختلف اطراف سے شدید فائرنگ شروع کردی گئی۔اس کے بعد یمنی محافظوں اور یمنی علاقے میں موجود حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…