واشنگٹن(آن لائن)امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے اور تجارتی رازوں کی چوری کی کوششوں میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وہائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد صدر باراک اوباما اورچینی ہم منصب شی جن پنگ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اختلافات کے باوجود انہوں نے کئی معاملات پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔دونوں ممالک ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے کے لیے اقدامات کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور چین نے گرین ہاوس گیسوں کیاخراج میں کمی اور فوجی ہاٹ لائن کے قیام سمیت متعدد معاہدوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کے کسی ملک کے خلاف منفی عزائم نہیں اور وہ تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔