پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میںعیدالاضحی پر مسلمانوں کیلئے وہ ہوگیا جو پہلے کبھی نہ ہوا

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کے شہر نیویارک کے سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ عیدالاضحی کے موقع پر چھٹی دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ اس سال مارچ میں کیا گیا تھا جس کے بعد نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔نئی پالیسی کے تحت نیویارک کے سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں کے کیلنڈر میں مسیحی اور یہودی چھٹیوں کے علاوہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی دو چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا۔اس سے قبل نیویارک میں مسلمان والدین کو عید کے موقع پر مسئلہ درپیش ہوتا تھا کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجیں یا چھٹی کروا کر گھر میں عید منائیں۔مختلف اندازوں کے مطابق امریکہ میں ستر لاکھ سے ایک کروڑ مسلمان آباد ہیں جن میں سے خیال ہے کہ دس لاکھ نیویارک رہتے ہیں جو شہر کی تقریباً دس فیصد آبادی ہے۔نیوجرسی، میساچوسٹس اور ورمونٹ ریاستوں کے سات اضلاع میں عید کی چھٹی دی جاتی ہے تاہم سرگرم کارکن ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں کے تہواروں کے موقع پر چھٹی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ سکولوں میں عید کی چھٹیاں دینے سے اسلام کے بارے میں تعصب ختم کرنے میں مدد ملے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…