ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا جس میں بیک وقت ہزاروں افراد نماز ادا کرسکیں گے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اعزازی مہانوں کی حیثیت سے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہاکہ یہ مسجد نہ صرف ماسکو بلکہ روسی مسلمانوں کا سب سے بڑا روحانی مرکز ثابت ہوگی اور یہ جگہ مسلمانوں کےلئے تعلیم، انسانی خدمت اور اسلام کی اصل اقدار کا ذریعہ بن جائے گی۔داعش پر تبصرہ کرتے ہوئے ولادیمر پوٹن نے کہاکہ وہ اس جہادی گروپ کی مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں اور اس سے لوگوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات ابھر رہے ہیں۔ماسکو میں تعمیر کی جانے والی یہ مسجد 20 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی جس میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس سے روس بھر میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسلمان فائدہ اٹھا سکیں گے ¾ مسجد کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور اس کی تکمیل میں 10 سال لگے۔
ولادیمر پوٹن نے مسلمانوں کیلئے یورپ کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































