جدہ (نیوزڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حجاج کرام کو فراہم سہولتوں کا جائزہ اور براہ راست نگرانی کےلئے منیٰ کے مقدس مقام پہنچ گئے۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق سعودی فرمانروا بنفس نفیس منیٰ سے حجاج کی منتقلی کے مراحل کے لئے طے کردہ منصوبے کی نگرانی کریں گے تاکہ اللہ کے مہمان آسانی، سہولت اور سلامتی کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔درایں اثناءانہوں نے یمن کی دستوری حکومت کی درخواست پر متعدد یمنی حاجیوں کو منیٰ میں اپنے شاہی محل میں ضیافت کے لئے مدعو کیا۔انہوں نے شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اور انسانی ایکشن کو یمنی حاجیوں سے کوارڈی نیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ یمنی حجاج کی آمد اور سہولت میں مدد فراہم کی جا سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں