نئی دہلی (این این آئی ) بھارتی حکومت نے گوتم بمباوالے کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر نامزد کردیا وہ دسمبر میں ریٹائر ہونے والے ٹی سی اے راگھون کی جگہ لیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم بمبا والے اس وقت بھوٹان میں بھارت کے ہائی کمشنر ہیں ۔ وہ ٹی سی اے راگھون کی جگہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے جو اس سال دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ادھر بھارتی حکومت نے سید اکبر الدین کو اقوام متحدہ میں بھارت کا مستقل مندوب نامزد کردیا ۔بھارتی وزارت خارجہ نے بڑے پیمانے پر اپنے سفیروں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کااعلان کیا ہے جس کے تحت بھوٹان میں بھارتی سفیر گوتم بمبا والے پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر ہو نگے جو دسمبر میں ٹی سی اے رگھوان کی ریٹائر منٹ پر یہ منصب سنبھالیں گے دوسری بڑی تقرر ی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبر الدین احمد کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے طورپر کی گئی ہے کہا جاتا ہے کہ گوتم بمباوالے چین کے بارے میں مہارت رکھتے ہیں تاہم انہیں پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کیا جارہاہے ۔وزارت خارجہ میں سیکرٹری ویسٹ نوتیج سرنا کو لندن میں نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے وہ اسرائیل میں بھی سفیر رہ چکے ہیں ۔افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں سرانجام دینے والے امر سنہا کو وزارت خارجہ میں سیکرٹری ویسٹ مقرر کیا گیا ہے۔