صنعا (نیوز ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے دوران 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں کم ازکم پندہ افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکے پولیس اکیڈمی کے قریب واقع مسجد بلیلی میں ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے خودکش حملے تھے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم کرنے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں ۔ جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔