مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک) سعودی حکومت نے حرم شریف سمیت دیگر مقدس مقامات پر 5 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے۔فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے آئے 30 لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار اور 5 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ عازمین حج کی سیکیورٹی کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ، ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں جب کہ وزارت داخلہ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے پولیس اہلکار خفیہ کیمروں کی مدد سے حجاج کی نگرانی کر رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں