۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے لیے ایک لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔میجر جنرل منصور الترکی کے بقول اس بڑے اجتماع کے دوران انسداد دہشت گردی کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے علاوہ ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو بھی فرائض سونپے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیورٹی ٹیم کو ملکی فوج کے اضافی سپاہیوں اور نیشنل گارڈز کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔توقع ہے کہ رواں حج سیزن میں دنیا بھر سے تین ملین مسلمان سعودی عرب کا رخ کریں گے۔دریں اثناءمدینہ منورہ میں موجود عازمین کے قافلوں کی بھی مناسک حج کی تیاریوں کیلئے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی شروع ہو گئی ہے جہاں ان کے قیام کے لئے تاحد نگاہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے ۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد بابر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عازمین کے ساتھ 30 ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی فرائض کی ادائیگی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ۔یہ عملہ میدان عرفات میں وقوف ¾مزدلفہ اور منی میں موجود ہوگا۔ترجمان کے مطابق کرین حادثے میں زخمی اور آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مناسک حج کے لئے لے جایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کسی بھی وائرس سے بچاﺅکےلئے دائمی امراض میں مبتلا افراد بالخصوص بوڑھوں اور بچوں کے حج پر پابندی ہونی چاہئے۔حج مقامات پر اونٹوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔تمام اداروں کو اس پابندی پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ ائیرپورٹ،بندرگاہ،بری وسرحدی چوکیوں اور تما م داخلی راستوں پر عازمین کے طبی معائنے کئے گئے ہیں اور پولیو خوراک کے علاوہ افریقی ممالک کے عازمین کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں۔تنفس کے متعدی امراض سے عازمین کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن تدابیر کی گئی ہے۔حج میں ہیلتھ سینٹرز،ہسپتالوں میں کام کرنے والوں کو انفلوئنزااور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانے کا پابند کیا گیا ۔ادھرو خادم ہرمین الشریفین شاہ سلمان نے منیٰ میں قیام کے دوران حجاج کرام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی تاکہ وہ آسانی سے اور پر سکون ماحول میں مناسک حج ادا کرسکےں ۔سعودی حکام کے مطابق رواں سال بیرون ملک اور اندرون ملک سے کل 30 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے ۔دنیا بھرسے آئے ہوئے مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ شہر کے شمال مشرق میںچھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع وادی منٰی میں قائم خیموں کے شہر میںگزشتہ رات سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے -سعودی حکومت نے لا کھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں-منٰی میںسب حاجیوں کو ان کے معلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں-سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں بادل چھائے رہےں گے اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے -پاکستان سے ایک لاکھ43ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں -شنا خت میں سہولت کے لئے پاکستانی حاجیوں کے کیمپوں پر پاکستان کے جھنڈے لگا دئیے گئے ہیں -پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت ‘رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لئے 1600اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔سعودی ولی عہد وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سیکورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی ۔ سعودی سیکورٹی فورسز کسی بھی دہشت گرد گروہ یا فرد کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں ۔ انہوںنے عازمین حج کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیاسی پروپیگنڈہ یا حج کی حرمت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔انہوں نہ بتایا کہ حج کے موقع پر سیکورٹی اور امن و امان یقینی بنانے کے لئے مکہ مکرمہ او ر مشاعر مقدسہ میں ایک لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں – سعودی عرب کا محکمہ پبلک سیکورٹی روزانہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی 100پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا -گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مشاعر مقدسہ کے متعدد دورے کئے ہیں او رحج انتظامات پر اطمینان کا ارظہار کیا ہے ۔ حج کے پانچ دنوں یعنی 8تا 12ذوالحجہ تک منٰی کے خیموں کے شہر میں حاجیوں کی سیکورٹی‘ امن و ا مان برقرار اور ٹریفک رواں دواں رکھنے اور غیر قانونی طور پر سڑکوں اور چوراہوں میں ڈیرے لگا کر آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو روکنے کے لئے پورے علاقے کو متعدد سیکورٹی سیکٹروں میں تقسیم کر کے ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں-ساڑھے تین ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے خصوصی سکواڈ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں-پورے علاقے میںپانچ ہزار کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے-حاجیوں کو مکہ سے منٰی پہنچانے کےلئے ہزاروں بسوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں‘ ان کی بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے اور گاڑیوں اور پیدل افراد کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹنل مختص کی گئی ہیں ، منٰی کی حدود میں پرائیوٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی طرف سے مسافر اتارنے اور چڑھانے پر پا بندی عائد ہے ۔سعودی سیکورٹی فورسز ‘ انسداد دہشت گردی فورس ‘محکمہ صحت‘ ہلا ل احمر‘ شہری دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کے عملے نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں- سعودی وزارت صحت کے مطابق لاکھوں عازمین حج کی صحت کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بحش ہے اور حج کے دوران کوئی وبا پھوٹنے کا اندیشہ نہیں تاہم انہیں سانس کے ذریعے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے منہ پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس کا نمبر937ہے – کسی ایمرجنسی کی صورت میں حاجی اپنے موبائیل فون سے کال یا ایس ایم ایس کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں – لاکھوں عازمین حج کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے25ہسپتالوں میں 5200بستر تیار کر لئے ہیں – مختلف مقامات پر 30 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل طبی عملہ تعینات کردیا ہے جس میں26ہزار پیرا میڈیکل سٹاف‘4400 میڈیکل افسران اور 441 سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی شامل ہیں-مناسک حج کے پانچ دنوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں 141 ہیلتھ سنٹر بنائے گئے ہیں- کسی بھی ہنگامی حالت میں مریضوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچانے کے لئے 100 ایمبولینس تیار رکھی گئی ہیں – مشاعر مقدسہ کے علاقے میں قائم پانچ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کے لیے پانچ کروڑ ریال خرچ کئے گئے ہیں -اس کے علاوہ سن سٹروک کے مریضوں کے لئے میدان عرفات کے النور ہسپتال میں خصوصی سنٹر قائم کیا گیا ہے -حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ میں درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے سیلاب یا کسی بھی اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے اپنا پلان وضع کر لیا ہے اور تین ایمرجنسی کیمپ قائم کر دئیے ہیں ‘ مشاعر مقدسہ میں گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے او رخلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی – پورے علاقے کو 9 انتظامی زونوں میں تقسیم کر کے 25ہزار اہلکار تعینات کردئیے ہیں جنہیں ہر وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے -مختلف مقامات پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں‘19ہیلی کاپٹر‘ آگ بجھانے والے 450یونٹ اور تین ہزار سے زائد بھاری مشینیں کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے موجود ہیں-