مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)کہ مکرمہ میں تیس لاکھ سے زائد عازمین حج (آج) منگل سے اسلامی تاریخ کے1428ویں حج کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز کریں گے، عازمین منگل کو منیٰ پہنچیں گے جہاں سے وہ اگلے روز بدھ کومیدان عرفات میں پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔ اس موقع پر امام مسجد نمرہ اور سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ حج کا خطبہ دیںگے،شام کو حاجی پھر منیٰ پہنچ جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشاءکی نمازیں ایک ساتھ اداکریں گے اور اگلے روز عیدالاضحیٰ منانے اور قربانی کے بعد حجاج کرام جمرات پر شیطان کو کنکریاںمارنے کا واجب عمل شروع کریں گے ۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس مرتبہ حج کے سالانہ اجتماع کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔سعودی حکومت ایسے خدشات ظاہر کر چکی ہے کہ مناسک حج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ اسی لیے سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حاجیوں کی سکیورٹی ریاض حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عازمین جج کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض حکومت نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھی حج کے سالانہ اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور توانائی اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے