ممبئی (نیوز ڈیسک) شینابورا قتل کیس میں اس کی ماں اندرانی مکھرجی کا ملوث ہونا کوئی ایک واقعہ نہیں ہے۔ 2014 میں مہاراشٹرا میں 579 خواتین کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قتل کے الزام میں 5187 افراد کو حراست میں لیا گیا اور یہ اعدادو شمار کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں زائد ہےں۔ این سی آر بی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹرا خواتین کے قتل کیسز میں ملوث ہونے اور گھریلو تشدد کے حوالے سے تمام ریاستوں میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ تمام جرائم میں خواتین کی گرفتاری کے حوالے سے مہاراشٹرا تمام ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ 2014 کے دوران مہاراشٹرا میں قتل کیسز میں 579، اترپردیشں میں 472، کرناٹکا میں 330، مغربی بنگال میں 317 اور مدھیاپردیش میں 316 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں مختلف جرائم میں ایک لاکھ 94 ہزار خواتین کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے 30 ہزار خواتین کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے