واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے پشاور ایئر بیس کیمپ پر دہشت حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔حملے کو ’ہولناک‘ اور ’قابلِ مذمت‘ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں کسی ملک نے اتنا نقصان نہیں پہنچا، جتنا کہ پاکستان نے اٹھایا ہے۔وائٹ ہاﺅس کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بظاہر یہ حملہ ا±ن افراد کے خلاف تھا جو ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے اور خاص طور پر ا±ن خاندانوں کو ہدف بنانا جو پاکستانی فوجیوں کے اہل خانہ ہیں، قابل مذمت فعل ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک و زخمی افراد کے اہل خانہ اور اقربا سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں۔امریکا شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ حملہ ا±نہی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق امریکا پاکستانی عوام اور ا±ن تمام لوگوںسے جو دہشت گردی سے نبردا?زما ہیں، یکجہتی کا اظہار کرتا ہے