منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مصر نے غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(نیوز ڈیسک)اطلاعات کے مطابق مصر میں فوج نے غزہ کی سرحد کے نیچے ان سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے جنھیں فلسطینی شدت پسند اور سمگلر استعمال کرتے ہیں۔باغیوں کے خلاف کارروائی کی ایک کڑی کے طور پر مصر کی جانب سے سرنگوں کو تباہ کرنے کی یہ تازہ کارروائی ہے۔کھدائی کرنے والے کئی ہفتوں سے اس جگہ کام کر رہے تھے تاکہ علاقے کو حکام کے بقول مچھلیوں کے فارم میں تبدیل کر دیا جائے۔مصر غزہ کی سرحد پر ایک بفر زون بنا رہا ہے اور اس نے وہاں واقع ہزاروں گھروں کو مسمار کر دیا ہے اور وہاں مقیم خاندانوں کو باہر نکال دیا ہے۔حالیہ برسوں میں مصری حکومت کی جانب سے کی فعال سرنگوں کو تباہ کرنے کی کارروائی گئی ہے۔ اس سے قبل وہاں سینکڑوں سرنگیں واقع تھیں۔ ان میں سے کچھ اب بھی زیرِ استعمال ہیں جبکہ کچھ ازسرِ نو تعمیر کر لی گئی ہیں۔جزیرہ نما سینا میں ان سرنگوں نے غزہ کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر سنہ 2007 سے مصر اور اسرائیل نے پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ یہ پابندیاں علاقے کی اسلامی حکمران جماعت حماس کے خلاف لگائی گئی ہیں۔حماس مصر پر اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کو مزید تنہا کرنے کا الزام عائد کرتی ہے۔علاقے میں بغاوت کے باعث سینکڑوں مصری فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بغاوت میں سنہ 2013 میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد سے زیادہ شدت آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…