نیویارک(نیوزڈیسک)روہنگیا مسلمانوں کیلئے پاکستان کی پہلی کامیابی،اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے حالت زار پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے سے متعلق پاکستان کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ تجویز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اجلاس کے دوران منظور کی گئی۔سفیروں کی سطح کے اجلاس کا مقصد روہنگیا مسلمانوںکو درپیش موجودہ صورتحال پرغورکرنا تھا۔اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی اور انہیں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے حوالے سے اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں