بیجنگ (نیوزڈیسک) اقتصادی راہداری ،چینی سفیر نے فائدے کی اصل بات بتادی،پاکستان میں چینی سفیر سن ویڈونگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے کئی اقتصادی شعبوں میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔چینی سفیر سن ویڈونگ نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اپریل میں صدرشی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے گئے منصوبوں میں یہ منصوبہ مرکزی اہمیت کا حامل تھا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں توانائی کے علاوہ زراعت، مالیاتی شعبے اور صنعتی پارکوں کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تعاون شامل ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم مقصد پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور شمال مغرب میںجیانگ ژن کے درمیان تین ہزار کلومیٹر طویل اقتصادی راہداری تعمیر کرنا ہے۔منصوبے کے تحت پاکستان میں سڑکوں ، ریلوے لائنوں اور پائپ لائنوں کی تعمیر کیلئے تقریباً 15 برس لگیں گے۔