بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحد پر بلٹ پروف شیشے کی دیواریں بنانے کا فیصلہ

10  فروری‬‮  2015

نئی دلی – بھارت اٹاری کے مقام پر بلٹ پروف گیٹ لگائے گا۔ بھارت نے یہ فیصلہ واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کے تناظر میں کیا ہے۔ بھارت بلٹ پروف شیشے کی دیواریں اٹاری کے ساتھ ساتھ حسین آباد، فیروز پور اور سٹرقی کی بین الاقوامی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کرے گا۔ اخبار 148ٹائمز آف انڈیا147 کے مطابق پاکستان میں واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کے بعد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر بلٹ پروف گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقسیم ہند کے بعد پہلی بار بھارت کی بارڈر فورس نے سیاحوں کی حفاظت کیلئے اٹاری کے مقام پر زمینی سرحدی گیٹس کے سامنے رولنگ بلٹ پروف سیکرینز نصب کی ہیں۔ یہ سکرینز کسی بھی خودکش دھماکے کی صورت میں بارودی مواد سے سیاحوں کو محفوظ بنائیں گی۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے اخبار سے کہا کہ ہم ان (پاک رینجرز) سیکیورٹی انتظامات پر انحصار نہیں کر سکتے۔ دس سے پندرہ ہزار سیاح اٹاری کے مقام پر روزانہ تقریب دیکھنے آتے ہیں۔ اٹاری پر سرحد کے دونوں کناروں پر بلٹ پروف گلاس نصب کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ اگر پاکستان میں کوئی دھماکہ ہو تو دھماکہ خیز مواد براہ راست ان کو متاثر نہ کرے۔ اخبار کے مطابق نومبر 2014ءکو واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے میں 60 پاکستانی شہید ہو گئے تھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…