پیرس(آن لا ئن) فرانس میں اپنی نوکری سے بیزار اور بوریت کا شکار شخص نے کمپنی کے خلاف مقدمہ کر کے جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق پیرس کی ایک پرفیوم بنانے والی کمپنی کے ملازم فریڈرک ڈکایہ نے اپنی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور کمپنی پر 4 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ ان کی نوکری کی وجہ سے وہ اداس اور ڈپریشن کے مریض بن گئے ہیںانہوں نے بتایا کہ کمپنی میں ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوتا تھا،
شروع شروع میں انہیں بوریت محسوس ہوئی لیکن بعد میں اکتاہٹ کا شکار ہو گیا۔فریڈرک ڈکایہ کا کہنا تھا کہ ان کی اکتاہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اور انہیں دورے بھی پڑنے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے کمپنی سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی شنوائی نہ ہونے پر فیڈرک ڈکایہ نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے 4 سال بعد فیصلہ فیڈرک ڈکایہ کے حق میں سنایا