اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے، چند ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت سے تعلق رکھنے والی کیمسٹری کے مضمون کی ایک ٹیچر مومیتا بی نے اس انداز سے موبائل
کو طلبا کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ کیا کہ صارفین ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔مومیتا بی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ’’لِنکڈان‘‘ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کے پاس موبائل رکھنے کیلئے ٹرائی پوڈ نہیں اس لیے انہوں نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل کو جگاڑ لگا کر ایڈجسٹ کیا ہے۔مومیتا بی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے موبائل ہینڈ سیٹ کپڑوں والے ہینگر میں باندھ کر ہینگر کو ایک جگہ ایڈجسٹ کرنے کے لیے چھت اور ایک کرسی کا استعمال کرتے ہوئے کمرے کے درمیان میں لٹکایا ہوا ہے تا کہ جب وہ بچوں کو سمجھانے کے لیے چاک سے بورڈ پر لکھیں تو بچے انہیں اور بورڈ کو ایک ہی وقت میں آسانی سے دیکھ سکیں جیسے وہ کلاس میں دیکھنے کے عادی ہیں۔مومیتا بی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ۔
I don’t know where or who. But this picture made my day. A teacher setting up their online class with available resources. ❤️ There is so much passion in this picture makes me overwhelmed. #COVID19India pic.twitter.com/88C7PBdSEW
— Pishu Mon (@PishuMon) June 9, 2020