چانگ شا (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے صوبہ ہینان کے شہر زانگ جیا جائی میں دنیا کے طویل اور بلندترین شیشے کے پل کو اس کے ابتدائی افتتاح کے دوران سیاحوں کی زبردست تعداد کی آمد کے بعد جمعہ سے عارضی طورپر بند کر دیا جائیگا ، پل کی انتظامیہ کمیٹی کے مطابق بزنس کی معطلی کے دوران ’’ داخلی سسٹم کوبہتر بنانے ‘‘ کا کام کیا جائے ، اس پل کا باضابطہ افتتاح 20اگست کو کیا گیا تھا ، اس نے اس کے ڈیزائن اور تعمیر پر محیط دس عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ، پل نے سیاحوں کی تعداد آٹھ ہزار روزانہ تک محدود کی تھی تا ہم ہر روز دس ہزار سے زائد سیاحوں کی تعداد امڈتی ہے ، آ ن کمیونٹی نے اس کو سیاحوں کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد پل سلامتی کے بارے میں سوال کرنے میں جلدی کی ہے تا ہم انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ پل کی بندش سیاحوں کی زبردست تعداد کی وجہ سے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مسائل کی وجہ سے کی گئی ہے 430میٹر لمبا ، 6میٹر چوڑا پل تین سطی شفاف سٹیشنوں کے ننانوے ٹکڑوں کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ زمین سے تین سو میرٹ بلند دو ڑ ڈھلوان چوٹیوں کے درمیان لٹکا ہوا ہے ۔