ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین ڈاکٹروں کا تنخواہیں کم کرنے کا مطالبہ

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آن لائن) کینیڈا کے 700 سے زائد فزیشنز اور میڈیکل کے طالب علموں نے نرسوں کی حالت زار کے پیش نظر اْن کے حقوق کے لیے اپنی تنخواہوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 700 سے زائد فزیشن اورمیڈیکل کے طالب علموں نے نرسوں کی حالت اوران کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آن لائن درخواست پردستخط کرتے ہوئے تنخواہوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس مہم کا آغازفیس بک کی اْس پوسٹ کے رد عمل میں دیکھنے میں آیا جو کہ ایک نرس ملی ریچرڈ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی۔ پوسٹمیں نرس نے اپنی آنسوؤں سے بھری تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نائٹ شفٹ کی وجہ سے بہت تھک گئی ہے کیوں کہ وہ واحد خاتون نرس ہیں جو 70 سے زائد مریضوں کی اکیلے تیمارداری کرتی ہیں اور اسی وجہ سے اْن کے جسم اور پٹھوں میں اتنا شدید درد ہے انھیں نیند تک نہیں آرہی۔نرس نے اپنی پوسٹ میں کیوبیک کے ہیلتھ منسٹر گتن بریٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ منسٹر کا صحت کے شعبے میں کامیاب ترین تبدیلی کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ مجھے نہیں معلوم انھیں اس طرح کی جھوٹی خبریں کون دے رہا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے جب کہ صحت کا پورا نظام بیمار اور مر سا گیا ہے۔ رچرڈ نامی اس خاتون نرس کی اس پوسٹ کو 55 ہزار سے زائد صارفین نے شیئر کیا۔فزیشن کا کہنا ہے کہ تنخواہیں صرف ڈاکٹروں کی بڑھائی جاتی ہیں لیکن اْن کی تں خواہیں نہیں بڑھائی جاتیں جو مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جب کہ ہمارے پاس پہلے ہی بہت پیسہ ہے لہذا ہماری تنخواہیں کم کی جائیں۔کیوبیک ہیلتھ منسٹر نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا کہ اگر فزیشنز اور دیگر میڈیکل کے طالب علموں کی تنخواہیں زیادہ ہیں تو وہ اپنی تنخواہیں میری ٹیبل پر رکھ دیں میں اْن تمام پیسوں کا اچھا استعمال کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تنخواہیں کم کرنے کی یہ درخواست ’میڈیسن کیوب کوائس پور لے رجیم نامی‘ تنظیم کی جانب سے 25 فروری کو شروع کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…