اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سنگین غداری کیس، صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

datetime 8  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے لئے استغاثہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وکیل استغاثہ نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے لئے استدعا کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو صرف شریک ملزمان سے متعلق کارروائی سے روکا ہے ، خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا مواد بتاتا ہے کہ 3 نومبر کے اقدام میں ایک سے زائد لوگ شریک تھے۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خصوصی عدالت کا 21 نومبر کو 3 افراد کو شریک ملزم ٹھہرانے کا فیصلہ کسی بھی جگہ پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ حکومت نے بھی اس فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی رضامندی کے ساتھ حکم امتناعی جاری کیا، عدالت نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کی استغاثہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…