ویلنگٹن۔۔۔۔ دنیا میں ہر وقت کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے جسے دیکھ کر انسان بے ساختہ کہ اٹھتا ہے کہ یہ تو معجزہ ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش ا یا نیوزی لینڈ میں جہاں ایک طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 13 افراد نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی اور کسی کو ذرا سی خراش تک نہیں ا ئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ مسافروں کو لے کر اسکائڈائیونگ کی تفریح کے لیے لے کر جا رہا تھا کہ اچانک طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے میں سوار مسافروں سے پیراشوٹ پہن لینے کو کہا اورنارتھ آئی لینڈ کی جھیل میں طیارہ گرنے سے قبل مسافروں نے چھلانگیں لگادیں اور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے جب کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
توپو کے میئر ڈیوڈ ٹریواس کا کہنا تھا کہ طیارہ جب 1300 میٹر کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر پائلٹ نے مسافروں کو خطرے سے ا گاہ کرتے ہوئے طیارہ خالی کرنے کی تجویزدی اور یوں پائلٹ کی حاضر دماغی نے 13 قیمتی جانوں کو بچا لیا۔
ایسا معجزہ جو آپ نے کبھی سنا نہ دیکھا،کلک کر کے تفصیلات پڑھیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں