جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک ماہ کے دوران دوسرا بڑا بریک ڈاؤن، ملک کے بڑے علاقے میں بجلی منقطع

datetime 8  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے قومی ادارے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گدو اور دادو کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث ملک کے بڑے علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث دادو اور گدو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے وسیع علاقے کے علاوہ حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں بجلی منقطع ہو گئی۔
تاہم ترجمان نے کہا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 20 دسمبر کو نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی 500 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن سنیچر کو رات گئے ٹرپ کر گئی تھی۔اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ ہونے کے باعث کراچی میں آٹھ گھنٹے کے بریک ڈاؤن کے بعد شہر کو بعد بجلی کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوا تھا۔لائن ٹرپ ہونے کی وجہ دھند اور نمی تھی اور اس کی وجہ سے کراچی کے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ جولائی میں بھی صوبہ سندھ کے شہر کراچی سمیت کئی شہروں میں جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے ’کے الیکٹرک‘ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جامشورو ٹرانسمیشن لائن سے 650 میگاواٹ کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جہاں سے لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پورا بوجھ کے الیکٹرک کے پیداواری یونٹس پر پڑ گیا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے شہر کے 1330 فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…