جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر آپ کو اب بھی داعش پاکستان کیلئے طالبان سے زیادہ بڑا خطرہ نہیں لگتی تو زرا یہ رپورٹ بھی پڑھ لیں

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کا اثر و رسوخ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور داعش پاکستان کے لئے حقیقی اور مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ ہے جب کہ سیکیورٹی  کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کی صورتحال زیادہ مخدوش ہے.

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 میں پاکستان میں دہشت گردوں نے 1200 کے قریب حملے کئے جس میں 1723  افراد جاں بحق جب کہ  3143 زخمی ہوئے جب کہ  2013 کے مقابلے میں 2014  میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا  کہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر 436 کے قریب حملے کئے گئے اور 217 حملوں میں عام شہریوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ دیگر واقعات میں سرکاری ادارے،سرکاری تنصیبات، عبادت گاہوں اور اسکولوں کو نشانا بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی زیادہ تر کارروائیاں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں  کی گئیں جس میں 2000 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے  صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا جہاں 341 دہشت گردی کے واقعات دیکھنے میں آئے جس میں 375 افراد جاں بحق اور926 زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ہلاکتوں کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا سرفہرست رہا جہاں دہشت گرد حملوں میں542 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 829  زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…