اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی سے منگل کے روز تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔یہ لاشیں ایک چھوٹے دیہات کندرو خخ میں قبرستان کے قریب سے ملی ہیں۔ مہمند ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔لاشیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں پہنچا دی گئی ہیں لیکن تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ان افراد کی عمریں بظاہر پچیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں۔تاہم اکثر مقامی لوگ اس بارے کوئی بات نہیں کر رہے۔مہمند ایجنسی میں کچھ عرصے سے صورتحال کشیدہ ہے۔ گزشتہ چند روز میں سکیورٹی فورسز اور محکمہ صحت کے ایک شخص کو دھماکے کر کے نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔گذشتہ ماہ مہمند ایجنسی میں یکہ غنڈ کے علاقے سے چھ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔ ان افراد کی شناخت بھی نہیں ہو سکی تھی۔دو ماہ پہلے نومبر کے مہینے میں خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب نوشہرہ سے چار افراد کی بوری بند لاشیں ملی تھیں۔ ان میں دو افراد کی شناخت ہو سکی تھی۔اکتوبر کے اوائل میں مہمند اور خیبر ایجنسی سے پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ ان میں چار لاشیں خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود اور تیراہ سے ملی تھیں جبکہ ایک لاش مہمند ایجنسی کے علاقے عمر زیی سے ملی تھی۔اگرچے ان میں بیشتر افراد کی شناخت نہیں ہو سکتی لیکن مقامی سطح پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق شدت پسندوں سے ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































