پیا نگ یا نگ ۔۔۔۔حال ہی میں بنائی گئی فلم دی انٹرویو نے جہاں دنیا بھر میں اپنے متنازع ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل کی وہیں شمالی کوریا کی حکومت میں اس فلم کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے اور اب اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شمالی کوریا کا شہری یہ فلم دیکھتے ہوئے پایا گیا اسے گولی مار دی جائے گی۔دی انٹرویو دیکھنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا فیصلہ ان خبروں کے سامنے ا نے کے بعد کیا گیا جن میں بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ ڈی وی ڈی اور یو ایس بی کے ذریعے یہ فلم شمالی کوریا میں پہنچانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا سے بھاگ کر ا?نے والے پارک سنگ ہاک کا کہنا ہے کہ وہ اس مہنیے کے ا?خر تک یہ فلم شمالی کوریا کے بارڈر پر غباروں کے ذریعے گرائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس نے فلم کو کورین زبان کے سب ٹائٹلز کے ساتھ ریکارڈ کر لیا ہے اور بہت جلد ڈی وی ڈی اور یو ایس بی کے پھینکنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ سونی پکچرز کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان پر بننے والی فلم دی انٹر ویو پر شمالی کوریا اور امریکا کے درمیاں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جب کہ امریکی صدر بارک اوباما نے شمالی کوریا پرمزید معاشی پابندیاں بھی عا ئد کر دی ہیں۔
دی انٹرویو دیکھنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مار نے کا کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































