اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے گناہ کے لیے تیار ہوگئے تھے لیکن حکومت نے غیر سنجیدگی دکھائی،فضل الرحمان

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 21ویں ا ئینی ترمیم اورآ رمی ایکٹ ترمیمی بل پر اعتماد میں نہیں لیا گیا تاہم ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے گناہ کے لیے تیار ہوگئے تھے لیکن حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم ترامیم پر مذاکرات کے لئے حاضر ہوئی لیکن مذاکرات کے دوران ہی قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا جو کہ حکومتی غیرسنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کا بھی کردار ہونا چاہئے لیکن ہماری جانب سے دی گئی کوئی بھی تجویز بل میں شامل نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کو مذہبی اکائیوں کے خلاف کیوں استعمال کیا جارہا ہے، ا ج پھر دہشتگردی اور مذہب کو جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس موڑ پر کھڑے ہوگئے ہیں کہ ملک کو سیکیولر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ ملک بنگلادیش نہیں اور نہ ہی حسینہ واجد کی حکومت ہے کہ پاکستان کو سیکیولر ملک بنا دیا جائے۔سربراہ جے یو ا ئی (ف) نے کہا کہ ا ئین میں ترمیم کے اس لب و لہجے سے قوم تقسیم ہوجائے گی، تمام مکاتب فکر، مذہبی و سیاسی جماعتیں اور تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دہشت گردی کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، دہشت گردی ایک ہی قسم کی ہوتی ہے اور دہشت گردی مذہبی و غیر مذہبی میں تقسیم نہیں ہوتی، دہشت گردی کو جرم قرار دے دیا جائے اور سب یکجا ہوکر اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم پر مشاورت کے لئے تمام مکاتب کے لوگوں کو بلائیں گے اور قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے بل پر مشاورت کے بعد جامع ردعمل دیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…