جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی میں پھوٹ،ٹیم بلاول کے نام سے یوتھ ونگ بن گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے درمیان اختلافات کو بلاول کے حامیوں کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ ‘ ٹیم بلاول’ نے مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔اگرچہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنا یوتھ ونگ موجود ہے تاہم ‘ ٹیم بلاول’ کا مقصد بلاول بھٹو زرداری کے لیے اپنا حمایتی گروپ بنانے کی ایک کوشش معلوم ہوتی ہے۔چند میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے درمیان گزشتہ دنوں کچھ اختلافات نے جنم لیا اور اسی وجہ سے بلاول 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ نہیں آئے ، جب کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔مزید پڑھیں: بینظیر کی برسی: بلاول کی عدم شرکت کی وجہ ؟۔ٹیم بلاول کی ویب سائٹ (www.teambilawal.org) کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ابتداء میں پاکستان کے نوجوانوں پر مشتمل تھی۔’جہاں پر اس کا خاتمہ ہوا، بلال بھٹو زرداری وہیں سے پاکستان کی آبادی کے 60 فیصد پر مشتمل نوجوانوں کے لیے امید بن کر آئے ہیں۔ پاکستان کی سربراہی اب نوجوان کریں گے اور اسے نوجوان ہی چلائیں گے’۔ویب سائٹ کے مطابق ‘نوجوان نسل کو طاقت کی منتقلی سے امن اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، جو آگے چل کر نوجوانوں کی صلاحیت پر بات چیت کی راہ ہموار کرسکتا ہے’۔ویب سائٹ میں نوجوانوں کو آگے آنے اور ذمہ داری لینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ویب سائٹ پر ‘ٹیم بلاول’ میں شمولیت کے لیے ایک فارم دیا گیا، جس میں بنیادی معلومات جیسے تاریخ پیدائش، نام اور ایڈریس وغیرہ ہوچھا جاتا ہے، جبکہ شامل ہونے والے ممبران سے ان کی صلاحیتیں اور تجربات بھی پوچھے جاتے ہیں۔درخواست فارم میں ٹیم بلاول میں شمولیت کے لیے تفصیلی وجہ بھی پوچھی جاتی ہے۔’ٹیم بلاول’ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی گروپ کی آفیشل مصروفیات اور سرگرمیاں شیئر کی جارہی ییں۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ زرداری اور دیگر پی پی پی رہنماؤں کی ٹوئیٹس کو بھی دوبارہ شیئر کیا جارہا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…