اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو چپ چاپ بغیر کسی معاوضے کے آپکو طاعون سے بچا رہا ہے۔ مگر کیسے؟

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبر پختون خوا کے ایک شہری نے  طاعون جیسے مرض کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت مہم شروع کر رکھی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خوا کو عام طور پر دنیا بھر میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اس صوبے کا ایک شہری ایسا بھی ہے جس نے ان تمام تر حالات کے باوجود طاعون جیسے موذی مرض کے خلاف مہم  شروع کر رکھی ہے۔ پشاور کے علاقے زریاب کے رہائشی  نصیر احمد کا کہنا تھا کہ چوہے مرغیوں اور دیگر پرندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ  معاشرے میں بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتے ہیں اوران کا خاتمہ اس کا مشن ہے جب کہ  یہ فیصلہ اس وقت کیا جب میرے ایک دوست نے بتایا کہ چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کی بیوی اسپتال میں داخل ہے جس کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ ہوگئے۔

نصیر احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں پائے جانے والے زیادہ تر چوہوں کی لمبائی 22 سے 30 سینٹی میٹر تک ہے جو گلیوں، مارکیٹوں، دکانوں اور گھروں میں پائے جاتے ہیں حالانکہ میرے پاس اس مشن کو پورا کرنے کے لئے سہولیات کم ہیں لیکن میں اسے جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ رات کو چوہا مار مہم پر نکلتا ہے  اس دوران گلیوں ، گھروں اور دکانوں پر  ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھ دیتا ہے جس پر چوہا مار دوا لگا ہوتی ہے، چوہوں پر عام زہر اثر نہیں کرتا اس لئے میں نے انہیں مارنے کے لئے اپنا فارمولا تیار کیا ہے۔

چوہا مار مہم میں نصیر احمد کا ساتھ دینے والے گل زادہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کے بھتیجے کی موت واقع ہو گئی تھی جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خلاف ہر کسی نے اپنی جانب سے انتظامات کر رکھے ہیں لیکن نصیر احمد ایک ماہر کی طرح چوہوں پر حملہ کرتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…