اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

موٹاپا کم کرنے کا انوکھا طریقہ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ۔۔۔۔اطلاعات کے مطابق ترکی میں ایک علاقائی گورنر نے سرکاری عمارتوں میں پہلی تین منزلوں تک پہنچنے کے لیے لفٹس کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔روزنامہ صباح کی ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی صوبے ’ایڈرن‘ کے گورنر علی شاہین درسن نے موٹاپا کے خلاف ایک مہم کے حصے کے طور حکم جاری کیا ہے کہ لوگ سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی سے ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کی عمارتیں مستثنٰی ہوں گی اور ایسے لوگ بھی جو طبی وجوہات کی بنا پر سیڑھیاں نہیں لے سکتے ہیں۔گورنر کا کہنا ہے کہ انھوں نے لفٹس کے استعمال پر پابندی لوگوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے لگائی ہے اور مستقبل میں وہ اس پابندی کو نجی عمارتوں پر بھی لاگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔روزنامہ صباح سے بات کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ’لفٹس کے بجائے سیڑھیاں لے کر آپ اپنی زندگی میں ایک دن کا اضافہ کرسکتے ہیں۔اس پابندی سے بہتر صحت کے فروغ کے ساتھ بجلی کے بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔‘گورنر علی شاہین درسن کا مزید کہنا تھا کہ نئے قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری عمارتوں میں لفٹ سپروائزر تعینات کیے جائیں گے۔ترکی میں لفٹ کے استعمال پر پابندی کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے لیکن کئی سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ جلد ہی اس سے بچنے کا راستہ نکال لیں گے۔ٹویٹر پر مرات نامی ایک ترک شہری نے لکھا ہے کہ ’اس طرح کی پابندی ترکی میں کام نہیں کرے گی، لوگ چوتھی منزل تک لفٹ کا استعمال کریں گے اور پھر چل کر نیچے تیسری منزل پر چلے جائیں گے۔‘یاد رہے کہ گذشتہ سال گورنر علی شاہین درسن نے کافی کی دکانوں پر چائے اور کا فی میں ایک چمچ سے ذیادہ چینی ڈالنے پر پابندی لگا دی تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…