اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کارو ں کا مکمل خاتمہ کریں گے،جنرل راحیل شریف

datetime 4  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔آ رمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فوج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہرممکن مدد کریگی، خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے عوام دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، صوبے بھر سے ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کارو ں کا مکمل خاتمہ کریں گے، ا ئی ڈی پیز کی واپسی بھی ا ئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گی۔ ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرا مد اور فوج اور سول انتظامیہ کے درمیان ہم ا ہنگی کے لیے قائم کی گئی خیبرپختونخواہ کی اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا جس میں ا رمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت گورنر کے پی کے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ، کور کمانڈر پشاور ، ڈی جی ا ئی ایس ا ئی، ا ئی جی ایف سی اور ا ئی جی پولیس نے شرکت کی۔ ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق ا رمی چیف نے اعلان کیا کہ ا پریشن ضرب عضب کے دوران عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کی مرحلہ وار واپسی اگلے ماہ سے شروع ہو گی۔ ا رمی چیف کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، صوبیکے لوگوں نے ہمت اور حوصلے سے دہشتگردوں کو معاشرے میں تنہا کر دیا۔ ا رمی چیف نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے،فوج دہشتگردوں اور ان کیسہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہرممکن مدد کریگی، قومی ایکشن پلان پرعمل درا مد کیلئے فوج مکمل تعاون کرے گی۔ ا رمی چیف نے کہا کہ فوج حکومت سے مل کر متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کیلئے کام کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…