لاہور ۔۔۔۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے شرکا پرتشدد بھی کیا۔ لاہور میں لبرٹی چوک پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کی تقریب جاری تھی اور شرکا اس موقع پر شمعیں روشن کررہے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر حملہ کردیا اور شرکا پر تشدد بھی کیا جس کے نتیجے میں شرکا کو تقریب ادھوری چھوڑ کر وہاں سے جانا پڑگیا۔ برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والے افراد 4 گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے گاڑیاں لبرٹی چوک کے اطراف کھڑی کیں اور وہاں موجود شرکا پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جب کہ حملہ ا وروں نے لبرٹی چوک پر لگی سابق گورنر سلمان تاثیر کی تصاویر بھی پھاڑی دیں۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو جنوری 2011 میں ان کے محافظ ممتاز قادری نے قتل کردیا تھا جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔