لاہور۔۔۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ۔ ہفتہ کو لاہور میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا متفقہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے سے قومی قیادت نے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے ۔ قومی قیادت نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے ، اے پی سی کے جر?ت مندانہ فیصلے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینے کیلئے اے پی سی میں مثالی اتفاق رائے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعمل کا وقت آگیا ہے ۔ دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سفاک درندوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا جس پرپوری قوم غمزدہ ہے ۔ اب پاکستان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے بیدار اور متحد ہو چکی ہے ۔ قوم کے اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور قائد? اور اقبال? کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے چیلنج سے عوام کے اتحاد کی طاقت اور موثر حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ پاکستان کے 18 کروڑ عوام دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بیدار ہو چکے ہیں اور سیاسی، مذہبی اور فوجی قیادت بھی دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ۔ اتفاق اور یگانگت کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز سے دہشت گردوں کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ تقریروں کا وقت گزر چکا ہے ،اب صرف فیصلہ کن کارروائی کا وقت ہے جس کیلئے پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ساتھ کھڑی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک افواج کے افسران، جوانوں، پولیس حکام و اہلکاروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب تک 40 ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں وطن پرقربان کر چکے ہیں جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم میں نیا جذبہ، عزم اور بھرپور قوت موجود ہے اور یہی لمحہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ہے جس میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے اور انشاء4 اللہ ہم سب قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر قومی قیادت کا اتفاق رائے خوش آئند ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے قومی قیادت نے عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، کونسے بڑے فیصلے ہوگئے ؟ جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































