جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ کے وزرا نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مخدوم امین فہیم نے پول کھول دیا، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 4  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی.. پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے بعض وزرا کرپشن کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف  زرداری کی دعوت پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم ان سےملاقات کے لیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اس موقع پر امین فہیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امور میں ان سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی جاتی اور زیادہ تر فیصلے ان کی مشاورت کے بنا ہی کیے جاتے ہیں۔ امین فہیم نے  سابق صدر کو آگاہ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی امور میں بھی انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ صوبے کے بعض وزرا کرپشن کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سابق صدر آصف  زرداری سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں بھی موجود تھے جنہوں نے بطور وزیر اختیارات نہ ملنے پر سابق صدر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم شیری رحمان کو پارٹی کی نائب صدارت دیئے جانے پر قیادت سے ناراض ہیں جس پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…