جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ ،سات شدت پسند ہلاک

datetime 4  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میران شاہ۔۔۔۔اتوار کی صبح پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں سات شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملہ صبح ساڑھے آٹھ بجے اور نو بجے کے درمیان کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جاسوس طیارے ڈرون نے تحصیل دتہ خیل میں الوڑہ منڈی کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ مکان مکان کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ایک دھڑے کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے، جبکہ حملے کے بعد بھی یہ بلاہواباز طیارے خاصی دیر تک فضا میں گردش کرتے رہے۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس حملے میں ایک اہم ازبک کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا گیا ہے۔شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال وسط جون سے فوجی آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا اور اس آپریشن کے سلسلے میں پاکستان فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں لیکن ساتھ ساتھ کبھی کبھار امریکی جاسوس طیارے بھی مشتبہ مقامات پر حملے کرتے رہتے ہیں۔پاکستان کا محکمہ خارجہ پاکستانی حدود میں کیے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…