اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عامر خان کی "پی کے" کے نام ایک اور بڑا اعزاز۔ تنقید کرنے والے حیران!۔

datetime 3  جنوری‬‮  2015 |

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم “پی کے” تمام تر تنازعات کے باوجود اپنا جادو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس نے کمائی کے تمام تر سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

“پی کے” نے اپنی ریلیز کے دو ہفتوں کے اندر ہی 285 کروڑ سے زائد کما کر ہندوستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بولی وڈ فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

فلم نے یہ ریکارڈ عامر خان کی ہی فلم “دھوم تھری” سے چھینا ہے جس نے 265 کروڑ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہوئی تھی۔

دوسری جانب عامر خان کی فلم “پی کے” نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں چھ سو کروڑ روپے کا بزنس کرکے بولی وڈ کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں۔

ہندوستان میں تنازعات کے باوجود “پی کے” کی کامیابی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے اور فلم کی کھڑکی توڑ نمائش اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم “پی کے” اپنے پہلے پوسٹر کی ریلیز کے بعد سے تنازعات کی زد میں ہے اور اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق عامر خان، راجکمار ہیرانی اور ودھو ونود چوپڑا کے خلاف راجھستان میں مذہبی جذبات کو دانستہ ٹھیس پہنچانے اور مذہب کے نام پر مختلف گروپس کو اشتعال کے لیے اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

راجھستان کے علاقے بجاج نگر میں یہ مقدمہ درج ہوا ہے جہاں کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں تینوں کا براہ راست نام نہیں بلکہ اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے نام سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم “پی کے” میں مذہب کے نام پر لوگوں کا استحصال کرنے والے افراد کو بےنقاب کیا گیا ہے جسے لوگوں نے بہت سراہا بھی ہے تاہم انتہاپسند ہندو تنظیموں کی جانب سے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور پُرتشدد مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ  ایکسپریس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…