اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

دھاندلی کیس کا بھانڈا مکمل پھوٹ گیا‘ حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 3  جنوری‬‮  2015 |

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے جن کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے مختلف دعوے کئے جا رہے ہیں‘ یاد رہے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی درخواست پر این اے 122 کے کل 284 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے جانے والے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے‘ انسپکشن انچارج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی تفصیلی رپورٹ اگلے 4 روز میں الیکشن ٹربیونل کے حوالے کر دی جائے گی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ووٹ کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد مٹھائی لے کر ڈی سی او آفس پہنچ گئی اور ان کا دعویٰ تھا کہ ووٹوں کی گنتی میں سردار ایاز صادق کی برتری میں 135 ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے ‘ ذرائع کے مطابق پہلے سردار ایاز صادق کی 8 ہزار 872 کی برتری تھی جو 135 کے اضافے کے ساتھ اب 9 ہزار 7 ہو گئی ہے‘ دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران 24 ہزار ووٹ جعلی نکلے جب کہ ہزاروں ووٹ کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…