اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

غیراعلانیہ ایمرجنسی، چوہدری نثار کی انوکھی تجویز، مگر کیوں؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 3  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد.. وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے ملک میں دو سال کے لیے ’غیراعلانیہ نیشنل سیکیورٹی ایمرجنسی لگانےکی تجویز دی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دو سال میں اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں، اس لیے ہمیں تمام تر سیاست، تمام تر طاقت اور فنڈز اس ہدف کا حاصل کرنے میں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں صرف اور صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور کسی عام شہری، مدرسے یا سیاستدان کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ فوجی عدالت میں جانے کا یہ مطلب نہیں کہ جو گیا پھانسی چڑھ جائے گا اور دہشت گردوں کو بھی مکمل صفائی کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جنگ کی صورتحال ہو وہاں ایسے اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں جبکہ فوجی عدالتیں بھی قواعد و ضوابط کےتحت کام کرتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی بے قصور ہوا تو فوجی عدالت سے اسے انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سپریم کورٹ کی منظوری سے ملٹری ٹریبونلز بن چکے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا اس کی تفصیل واضح ہوگی جبکہ پاکستان کا جوڈیشل سسٹم حسب معمول کام کرتا رہےگا۔ قومی ایکشن پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے میں وزیراعلیٰ کے ماتحت ایپکس کمیٹی بنا دی گئی ہیں جبکہ ایکشن پلان میں بنیادی کردار صوبوں نے ادا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ایپکس کمیٹیوں میں رینجرز اور پولیس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ انٹیلیجنسی رپورٹس پر صوبوں کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی بات کرنے والے غلط ہیں، صوبوں نے انٹیلی جنس رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا۔ چودھری نثارنے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ حملہ، پشاور سانحہ اور واہگہ بارڈر دھماکوں کے بارے میں خفیہ اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ بڑی دہشت گردی کی وارداتوں سے قبل ہی اطلاعات دے دی جاتی ہیں، صوبوں نے جب بھی کہا انہیں مسلح فورسسز مہیا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئین کے تحت وفاق کے پاس خفیہ اطلاع دینے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…