جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این اے 122 میں دھاندلی ثابت ہو گئی،عمران خان

datetime 3  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ہزاروں جعلی ووٹ نکلنے سے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ہمارا اصولی مؤقف ثابت ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ حکومت دھاندلی ثابت ہونے کے خوف سے پریشان ہے کیونکہ تحریک انصاف نے حلقہ این اے 122 کے جن پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کی نشاندہی کی تھی وہاں دھاندلی ثابت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کے دوران 30 ہزار جعلی ووٹ نکلے، 30 تھیلوں میں صوبائی حلقوں کے ووٹ موجود تھے، 10 پولنگ اسٹیشنز میں کاؤنٹر فائل رکارڈ اور آر او رزلٹ میں بہت فرق نکلا جب کہ ووٹ کے 100 سے زائد تھیلوں میں فارم 14 اور فارم 15 موجود ہی نہیں تھا جس سے تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کا اصولی مؤقف درست ثابت ہوگیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی درخواست پر حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے الیکشن ٹربیونل کو پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…