اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بلیو ہول نے امریکا کی تہذیب کے زوال کا راز کھول دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2015 |

واشنگٹن۔۔۔۔ سائنسدان ہمیشہ سے اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ دیکھیں ماضی کی شاندار تہذیبیں اور طاقتور قومیں کس طرح زوال کا شکار ہوئی ہیں اسی کوشش میں انہوں نے سمندر کی تہہ میں موجود بلیو ہول سے اس حقیقت کا پتہ لگا لیا ہے کہ لاطینی اور جنوبی امریکا کی تہذیب مایان کس طرح زوال کا شکار ہوئی ہے۔امریکا کی رائس یونیورسٹی کے سائنسدان ڈروکس ٹر کی بلیو ہول پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے ا ئی ہے کہ مایان کی تہذیب خشک سالی کے باعث زوال کا شکار ہوئی۔ ڈروکسٹر کی ٹیم نے بلیو ہول اور اس کے ارد گرد کی جگہ کھدائی کی اور اس سے حاصل کئے گئے نمونوں پرتحقیق کی تو یہ بات سامنے ا ئی کہ اس میں ٹیٹینیم اور المونیم کا تناسب ایسا تھا کہ جو نویں اور دسویں صدی میں تبدیلیوں کا باعث بنا اور یہی وہ دور تھا جب مایان کی تہذیب یوکاٹان پینسلوانیا میں اپنے زوال کا شکار ہوئی۔ڈروکسٹرکے مطابق 8ویں اور 10ویں صدی کے درمیان المونیم کا تناسب زیادہ تھا جس کا مطلب ہے کہ یہ علاقہ سخت خشک سالی کا شکار ہوگیا اور لوگ قحط سے مرنے لگے تھے جس نے پوری مایان تہذیب کو ہی نگل لیا۔ مایان تہذیب کے لوگ فلکیات اور زراعت کے علم میں بہت ترقی کر چکے تھے لیکن 9 ویں صدی میں یہ شہر قحط کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے، مایان تہذیب کے علاقے ا?ج گوئٹے مالا، ایل سیلواڈور، ہنڈراس اورجنوبی میکسیکو کے نام سے موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…