پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

شہزادہ اینڈریو پر نابالغ بچی سے جنسی تعلق الزام لگ گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2015 |

لندن۔۔۔۔برطانیہ کے شاہی محل کی ترجمان نے برطانوی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پر ایک نابالغ بچی سے جنسی تعلق رکھنے کے الزامات کو بنیاد قرار دیا ہے۔یہ الزامات امریکہ میں ایک عدالت میں ان دستاویزات میں سامنے آئے ہیں جنھیں شہزادہ اینڈریو کے سابق دوست اور جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹکن کے خلاف مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔دستاویزات میں شہزادے کا نام آنے کے بعد بکنگھم پیلس نے پرنس اینڈریو کے ’ کسی بھی نابالغ کے ساتھ غیرمناسب سلوک کی بات سے قطعاً انکار کیا ہے۔‘امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت میں ایک خاتون کی طرف سے داخل کیے گئے کاغذات میں مدعی کا دعوی ہے کہ 1999 سے 2002 کے درمیان انہیں ایپسٹکن نے شہزادے سے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اور اس وقت وہ نابالغ تھیں۔بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ وہ قانونی معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا تاہم شاہی محل کی ترجمان نے کہا، ’یہ امریکہ میں طویل عرصے سے چل رہے ایک مقدمے سے منسلک بات ہے جس میں ڈیوک آف یارک فریق نہیں ہیں۔‘یہ امریکہ میں طویل عرصے سے چل رہے ایک مقدمے سے منسلک بات ہے جس میں ڈیوک آف یارک فریق نہیں ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ تاہم شک دور کرنے کے لیے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی نابالغ کے ساتھ غیرمناسب سلوک کرنے کی بات مکمل طور پر غلط ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ تاہم شک دور کرنے کے لیے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی نابالغ کے ساتھ غیرمناسب سلوک کرنے کی بات مکمل طور پر غلط ہے۔‘یہ پیچیدہ اور پرانی قانونی کارروائی 2011 میں امریکی کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹکن کے خلاف شروع کی گئی تھی اور اس وقت شہزادہ اینڈریو کو جیفری سے اپنی دوستی کی وجہ سے معافی مانگنی پڑی تھی۔ان عدالتی دستاویزات میں پہلی بار ایک نامعلوم خاتون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں لندن، نیویارک اور کریبیئن میں ایپسٹین کے ملکیتی جزیرے پر شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق بنانے پر مجبور کیا گیا جب وہ نابالغ تھیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس قسم کے معاملات میں پہل? مرتبہ بکنگھم پیلس نے اس طرح کا بیان دیا ہے جبکہ ماضی میں محل کبھی ایسے معاملات میں نہیں پڑا اور امید کرتا تھا کہ وہ اپنے آپ ہی ختم ہو جائیں گے۔شہزادہ اینڈریو البرٹ ایڈورڈ کرسچین بکنگھم پیلس میں 1960 میں پیدا ہوئے تھے اور ملکہ الزبتھ دوئم اور ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی تیسری اولاد ہیں۔شہزادہ اینڈریو نے رائل نیوی میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر کام کیا اور 1982 میں فاک لینڈ کی جنگ میں بھی شریک ہوئے۔انہوں نے رائل نیوی میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر کام کیا اور 1982 میں فاک لینڈ کی جنگ میں بھی شریک ہوئے۔1986 میں سارا فرگوسن سے شادی کے بعد ان کے ہاں دو بیٹیاں شہزادی بیاترس اور شہزادی یوجین پیدا ہوئیں۔شاہی بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ 2001 میں برطانیہ کے کاروبار کے نمائندے کے طور پر کام کرنے لگے اور 2011 میں انہیں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد یہ کام چھوڑنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…