کینٹکی ۔۔۔۔ پولیس نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست کینٹکی میں ایک حواس باختہ سات سالہ لڑکی چلتے ہوئے ایک گھر تک پہنچی اور کہا کہ اس کا جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔بعد میں پولیس نے جہاز ڈھونڈ نکالا جس کا پائلٹ اور اس میں سوار تین مسافر ہلاک ہو چکے تھے۔لڑکی کو معمولی زخم آئے ہیں اور اس کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے فیڈرل ہوابازی کے ادارے کے حوالے سے کہا کہ اس پائپر PA۔34 جہاز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ جہاز کا انجن خراب ہو گیا ہے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد لیون کاؤنٹی کے ایک رہائشی نے پولیس کو فون کر کے خبر دی کہ ایک لڑکی اس کے گھر آئی ہے اور وہ جہاز کے حادثے کے بارے میں بتا رہی ہے۔کینٹکی سٹیٹ پولیس کے سارجنٹ ڈین پیٹنسن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا: ’یہ لڑکی جہاز کے ملبے سے خود ہی باہر نکل آئی اور قریب ترین گھر تک حادثے کی اطلاع دینے گئی۔ یہ ایک معجزہ ہے کہ وہ زندہ بچ گئی، تاہم یہ ایک المیہ بھی ہے کہ چار دوسرے بچ نہیں سکے۔‘سارجنٹ پیٹنسن نے کہا کہ جہاز ریاست الی نوئے سے فلوریڈا جا رہا تھا کہ ایک جھیل کے کنارے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی کا حادثے میں مرنے والوں سے کیا تعلق تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































