بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے بلآخرلاطینی اور جنوبی امریکا کی تہذیب کے زوال کا راز کھول دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: سائنسدان ہمیشہ سے اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ دیکھیں ماضی کی شاندار تہذیبیں اور طاقتور قومیں کس طرح زوال کا شکار ہوئی ہیں اسی کوشش میں انہوں نے سمندر کی تہہ میں موجود بلیو ہول سے اس حقیقت کا پتہ لگا لیا ہے کہ لاطینی اور جنوبی امریکا کی تہذیب مایان کس طرح زوال کا شکار ہوئی ہے۔

امریکا کی رائس یونیورسٹی کے سائنسدان ڈروکس ٹر کی  بلیو ہول پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مایان کی تہذیب خشک سالی کے باعث زوال کا شکار ہوئی۔ ڈروکسٹر کی ٹیم نے بلیو ہول اور اس کے ارد گرد کی جگہ کھدائی کی اور اس سے حاصل کئے گئے نمونوں پرتحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں ٹیٹینیم اور المونیم کا تناسب ایسا تھا کہ جو نویں اور دسویں صدی میں تبدیلیوں کا باعث بنا اور یہی وہ دور تھا جب مایان کی تہذیب یوکاٹان پینسلوانیا میں اپنے زوال کا شکار ہوئی۔

ڈروکسٹرکے مطابق 8ویں اور 10ویں صدی کے درمیان المونیم کا تناسب زیادہ تھا جس کا مطلب ہے کہ یہ علاقہ سخت خشک سالی کا شکار ہوگیا اور لوگ قحط سے مرنے لگے تھے جس نے پوری مایان تہذیب کو ہی نگل لیا۔ مایان تہذیب کے لوگ فلکیات اور زراعت کے علم میں بہت ترقی کر چکے تھے لیکن 9 ویں صدی میں یہ شہر قحط کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے، مایان تہذیب کے علاقے آج گوئٹے مالا، ایل سیلواڈور، ہنڈراس اورجنوبی میکسیکو کے نام سے موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…