اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

تمام جماتیں متحد، اتفاق ہو گیا، مگر کس بات پر؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی صدارات میں ہونے والی آج کی قومی کانفرنس بانچ گھنٹے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی جس کے دوران فوجی عدالتوں کیلئے آئینی ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی کورٹس کیلئے ترمیم کرنے کے حوالے سے مکمل اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں آج کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج فیصلوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کےلیےآئین اورآرمی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی کیونکہ بچوں اور معصوم شہریوں کے قاتلوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں ممکن نہیں ہے۔

پرویزرشید نے کہا کہ قومی قیادت نےفوجی عدالتوں کے لئے ترمیم پر اتفاق کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کےقیام کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا اور منگل کوسینیٹ میں بھی آئینی ترمیم بل کو پیش کردیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ 17 دسمبر کو ملک کی سیاسی قیادت کا پہلا اور دوسرا اجلاس 24 دسمبر کو ہوا تھا اور 24 دسمبر کو سفارشات پیش کی گئیں تھیں، جنہیں آج کے اجلاس میں منظور کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی قیادت جس ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ دن دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی اپنے گھر میں محفوظ ہو۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرنے اور فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کے خاتمے کا آغاز ہوگیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ حتمی فیصلہ کرلیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 20نکات پر اتفاق کیا ہے اور 7 روز میں کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے اجلاس میں آئینی ترامیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اتفاق بھی ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکشن پلان پر15دن بحث کرلی ہے اب اس پر پارلیمان میں بحث کی گنجائش نہیں رہتی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم اب ایکشن پلان کو ایکشن میں تبدیل ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے بعد پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اجلاس میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کیخلاف ہونے والی پہلی اے پی سی میں پیدا ہونے والے اتفاق رائے کو برقراررکھنا ہوگا اور ہمیں اپنے فیصلوں کے نفاذ پرتوجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف عدالتیں فوج کی خواہش نہیں بلکہ وقت کا تقاضا ہیں۔ حالات بہتر ہونے پردوبارہ اصل نظام بحال ہوجائے گا۔ معاشرے یا ریاست کے طور پر ناکام ہونے کا تصور نہیں کرسکتے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آج کے فیصلے قوم کی منزل کا تعین کریں گے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جب کہ جیت ہماری ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…