اسلام آباد۔۔۔۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور اس فیصلہ کن جنگ میں انشا اللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اے پی سی میں قائم ہونے والے اتفاق کا تسلسل جاری رہنا چاہئے، قوم کے مستقبل کا انحصار ہمارے آج کے فیصلوں پر ہے جس کے بعد ان پر جلد از جلد عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔
خصوصی عدالتیں فوج نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں، جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































