اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں گورے اقلیت بن جائیں گے،یقین نہیں آتا تو کلک کریں

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔ امریکا کے نامور تھنک ٹینک نے 2015 میں جاری کی گئی اپنی پہلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2044 تک امریکا میں گورے اقلیت بن جائیں گے۔امریکا کے مردم شماری بیورو کے اعدادوشمار کی بنیاد پر جاری کیے گئے ڈیٹا میں بروکنگ انسٹی ٹیوشن نے اندازہ لگایا کہ ہسپانوی، سیاہ فام اور ایشیائی باشندے امریکا کی نئی اکثریت ہوں گے۔انسٹی ٹیوشن کے مطابق ہسپانوی میں جاری اضافے کو دیکھتے ہوئے 2044 میں امریکا میں ان کی ا?بادی 25.1 فیصد ہو جائے گی جو افریقی امریکیوں کے مقابلے میں دگنی ہو گی۔ان اندازوں کے مطابق 2044 میں امریکا کی کل ا بادی کے مقابلے میں گوروں کی ابادی 49.7 فیصد ہو گی اور 2060 تک اس میں مزید ا ئے گی اور یہ ملکی ا بادی کا 44 فیصد ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 تک ملک میں گوروں کی ا بادی بڑھتی رہے گی اور یہ 19 کروڑ، 98 لاکھ 67 ہزار تک پہنچ جائے گی لیکن اس کے بعد امریکا میں گوروں کی ا بادی میں بتدریج کمی ا نا شروع ہوجائے گی اور 2060 تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا جب ان کی ا بادی کا تناسب 44 فیصد ہو گا۔ا بادی کی کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ ا بادی میں قدرتی کمی کے ساتھ ساتھ پیدائش کے مقابلے میں اموات کا زیادہ تناسب اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014 سے 2060 کے درمیان امریکا میں ہسپانوی اور ایشیائی باشندوں کی ا بادی کی شرح میں دگنا اضافہ ہو گا اور یہ بالترتیب 129 اور 115 فیصد تک ہو گی۔اس کے علاوہ دیگر اقوام کی ا بادی میں اضافے کی شرح تین گنا تک بڑھتے ہوئے 220 فیصد تک پہنچ جائے گی۔اس نئی تحقیق میں ایشیائی باشندوں کی ا بادی کے امریکا میں اضافے کا ریکارڈ تخمینہ لگایا گیا اور ماضی میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں ایشیائی ا بادی کے امریاک میں اس تناسب سے بڑھنے کی پیشگوئی نہیں کی گئی لیکن ہسپانوی ا بادی کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں کمی ا ئی ہے۔ایشائی ا بادی میں اس قدر اضافے کی وجہ بڑی تعداد میں امیگریشن کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہسپانوی باشندوں نے اتنی بڑی تعداد میں امریکا میں سکونت اختیار نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…