اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں خواتین ٹیکسی ڈراےؤروں کو مارشل آرٹ کی ضرورت کیوں پیش آئی ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت کے دارالحکومت دہلی میں گذشتہ دنوں ایک ٹیکسی میں خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد پھر سے خواتین کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ایسے ماحول میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے کئی قوانین تو طے کر دیے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد خواتین میں مرد ٹیکسی ڈرائیوروں سے عدم تحفظ کا احساس بڑھنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
تو کیا ٹیکسی میں خواتین ڈرائیوروں کے ہونے سے خواتین مسافروں کے لیے سفر زیادہ محفوظ ہوگا؟
ممبئی کی ایک ایسی ہی ٹیکسی سروس ہے جو دعوی ٰکرتی ہے کہ ان کی ٹیم میں نہ صرف تمام ڈرائیور خواتین ہیں بلکہ انہیں کسی انہونی سے نمٹنے کے لیے اور عورت مسافروں کی حفاظت کے لیے مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔آغاز میں یہ آسان نہیں تھا، راستے انجان تھے اور کئی بار مرد ڈرائیور اوورٹیک کرکے ڈرانے کی کوشش بھی کرتے تھے لیکن ہم بغیر ڈرے اپنے کام میں لگے رہے۔
شاردا
52سال کی شاردا بھرت پٹیل اس جماعت کی سب سینیئر رکن ہیں۔ چار سال پہلے ہی وہ اس سروس سے وابستہ ہوئی ہیں۔شاردا بتاتی ہیں: ’میں شوقیہ اس پیشے سے وابستہ ہوئی لیکن اب اس کام میں مزہ آتا ہے۔ آغاز میں یہ آسان نہیں تھا، راستے انجان تھے اور کئی بار مرد ڈرائیور اوورٹیک کر کے ڈرانے کی کوشش بھی کرتے تھے لیکن ہم بغیر ڈرے اپنے کام میں لگے رہے۔‘کیا کبھی انہیں ڈر نہیں لگتا کہ اگر کوئی مرد مسافر ہی کوئی ناخوشگوار حرکت کرنے کی کوشش کرے؟ایک دوسری خاتون ڈرائیور شیبا شیخ بتاتی ہیں: ’ہم لوگوں کو تربیت کے دوران ہی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے جاتے ہیں۔ مثلاً اگر کسی منچلے مسافر سے سامنا ہو، تب اس کے کہنے کے مطابق ہی کام کریں اور موقع پاتے ہی فورا ’پین? بٹن‘ دبا دیں یا پھر مارشل آرٹ کا کوئی داؤ ہی اس پر لگا دیں۔‘ان ڈرائیوروں کے پاس ایک بیگ بھی ہوتا ہے، جس میں مرچوں کا سپرے، قلم اور سیفٹی پن کے ساتھ ایک بانس کا ڈنڈا بھی ہوتا ہے۔سابقہ نرس انیتا سدھارتھ مانے کو ڈرائیور بننے کے لیے اپنے خاندان کو منانے میں خاصی مشکلات پیش آئیں۔
وہ کہتی ہیں: ’ابتدائی مشکلات کے بعد اب میرے خاندان والے سب کو فخر سے میرے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ صرف کمائی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کا شعور بیدار کرتی خواتین کی ٹولی ہے۔‘
ممبئی کی ایک کاروباری خاتون ایشوریہ پاک شیٹی نے کہا کہ ’ایک کاروباری خاتون کے لیے دیر رات گھر آنا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن دہلی میں ہونے والے حادثے کے بعد جب ٹیکسی میں خاتون ڈرائیور ملے تو سکون سا محسوس ہوتا ہے۔ میں تو خواتین ڈرائیور والی کیب کو ہمیشہ ترجیح دوں گی۔‘اس ٹیکسی سروس کی منتظم پریتی شرما مینن بتاتی ہیں کہ اس سروس کے لیے انہیں ڈرائیور کی تلاش میں بہت مشکل ہوتی ہے لیکن پھر بھی حالات دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں۔پریتی دعویٰ کرتی ہیں کہ، ’اعداد و شمار کی بات کریں، تو مردوں کے مقابلے خواتین سے بہت کم سڑک حادثات ہوتے ہیں۔ وہ ڈرائیونگ کے دوران کافی محتاط بھی رہتی ہیں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…