اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عامر خان نے تنقید زدہ اور پاکستانی فنڈنگ کا الزام پانے والی اپنی فلم 'پی کے' کا اصل مقصد بتا دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان کی فلم “پی کے” اپنے پہلے پوسٹر کی ریلیز کے بعد سے تنازعات کی زد میں ہے اور اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

توہم پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والی اس فلم پر ہندوستان بھر میں متعدد ہندو انتہاپسند گروپس کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور کئی شہروں میں سینما گھروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تاہم فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “پی کے” کے بارے میں کچھ گروپس کے احتجاج پر فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “پی کے” کی پوری ٹیم کی جانب سے وہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔

راجکمار ہیرانی نے کہا کہ ہماری فلم مہاتما گاندھی اور سنت کبیر کے خیالات سے متاثر ہے اور اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا میں رہنے والے تمام انسان برابر ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ہندو انتہاپسند جماعتوں کے احتجاج کے باوجود ہندوستانی حکومت نے عامر خان کی فلم “پی کے” کو سینما گھروں سے اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔

جونیئر ہندوستانی وزیر اطلاعات راجیا وردھن سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ فلم کو سینسر بورڈ سے کلیئر کیا گیا ہے اس لئے حکومت اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے گی۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…