منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ میں جو گورے ابھی سینہ تان کر چلتے ہیں وہ بہت جلد اقلیت بن جایئنگے، کلک کر کے پڑھیں تازہ ترین رپورٹ

datetime 2  جنوری‬‮  2015 |
فائل فوٹو رائٹرز

واشنگٹن: امریکا کے نامور تھنک ٹینک نے 2015 میں جاری کی گئی اپنی پہلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2044 تک امریکا میں گورے اقلیت بن جائیں گے۔

امریکا کے مردم شماری بیورو کے اعدادوشمار کی بنیاد پر جاری کیے گئے ڈیٹا میں بروکنگ انسٹی ٹیوشن نے اندازہ لگایا کہ ہسپانوی، سیاہ فام اور ایشیائی باشندے امریکا کی نئی اکثریت ہوں گے۔

انسٹی ٹیوشن کے مطابق ہسپانوی میں جاری اضافے کو دیکھتے ہوئے 2044 میں امریکا میں ان کی آبادی 25.1 فیصد ہو جائے گی جو افریقی امریکیوں کے مقابلے میں دگنی ہو گی۔

ان اندازوں کے مطابق 2044 میں امریکا کی کل آبادی کے مقابلے میں گوروں کی آبادی 49.7 فیصد ہو گی اور 2060 تک اس میں مزید آئے گی اور یہ ملکی آبادی کا 44 فیصد ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 تک ملک میں گوروں کی آبادی بڑھتی رہے گی اور یہ 19 کروڑ، 98 لاکھ 67 ہزار تک پہنچ جائے گی لیکن اس کے بعد امریکا میں گوروں کی آبادی میں بتدریج کمی آنا شروع ہوجائے گی اور 2060 تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا جب ان کی آبادی کا تناسب 44 فیصد ہو گا۔

آبادی کی کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ آبادی میں قدرتی کمی کے ساتھ ساتھ پیدائش کے مقابلے میں اموات کا زیادہ تناسب اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014 سے 2060 کے درمیان امریکا میں ہسپانوی اور ایشیائی باشندوں کی آبادی کی شرح میں دگنا اضافہ ہو گا اور یہ بالترتیب 129 اور 115 فیصد تک ہو گی۔

اس کے علاوہ دیگر اقوام کی آبادی میں اضافے کی شرح تین گنا تک بڑھتے ہوئے 220 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اس نئی تحقیق میں ایشیائی باشندوں کی آبادی کے امریکا میں اضافے کا ریکارڈ تخمینہ لگایا گیا اور ماضی میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں ایشیائی آبادی کے امریاک میں اس تناسب سے بڑھنے کی پیشگوئی نہیں کی گئی لیکن ہسپانوی آبادی کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں کمی آئی ہے۔

ایشائی آبادی میں اس قدر اضافے کی وجہ بڑی تعداد میں امیگریشن کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہسپانوی باشندوں نے اتنی بڑی تعداد میں امریکا میں سکونت اختیار نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…