بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بونیر میں لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے تین کی لاشیں برآمد

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر۔۔۔۔۔خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس حکام کے مطابق منگل کو لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے تین کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کو ضلع سوات اور ضلعی بونیر کے پہاڑی سلسلے ایلم میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کنٹرول روم کے ایک اہلکار کے مطابق منگل کی دوپہر کو ایس ایچ او اور دس پولیس اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔سرچ آپریشن بدھ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں تین اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔تھانہ جوڑ کے ایس ایچ او انور خان زخمی حالت میں ملے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم سرکاری ذرائع ابلاغ لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کی تعداد چار بتا رہی ہے۔کنٹرول روم کے اہلکار احمد حیات نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاع کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اور بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔خیال رہے کہ منگل کو سوات اور بونیر کے سرحدی علاقے ایلم میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ کے بعد ایس ایچ او سمیت دس پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے جن کے تلاش کے لیے آج دوسرے روز اس علاقے میں سرچ کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ چند دن پہلے اس علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیاتھا۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اس علاقے میں پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…